Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان موسم گرما کی چھٹیاں کے حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے کے سرد علاقوں میں واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مختصر موسم گرما کی تعطیلات دی جائیں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر صوبے کے سمر اور ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 3 اگست 2026 بروز پیر سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے اور معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تعطیلات کا مقصد شدید موسمی حالات کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر ماحول میں جاری رکھی جا سکیں۔

حکام نے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر طلبہ کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

بلوچستان موسم گرما کی چھٹیاں کا یہ شیڈول صرف ونٹر زون کے علاقوں پر لاگو ہوگا، جبکہ تمام تعلیمی ادارے 3 اگست سے دوبارہ معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں