Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا، بابراعظم

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹیسٹ ٹیم کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس باربہترپلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کی پوڈکاسٹ میں دوران گفتگو بابر اعظم پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وقت کے ساتھ کپتان میں پختگی اور کلیئرٹی آتی ہے، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، نوجوانوں سے بات کرکے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میری توجہ ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، این سی اے ریڈ بال کیمپ ٹیم کے لیے بہت اہم رہا، مشکل کنڈیشنز میں ٹریننگ سے کھلاڑی مضبوط ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں میچ کے دباؤ اور مختلف صورتحال سے نمٹنے پر کام کیا گیا، ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ہوگا لیکن ہم نے اس کے لیے تیاری کی ہے، انگلینڈ میں کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، جو ٹیم کے لیے مددگار ہوگا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے، مثبت تنقید کو سنتے ہیں اور مفید باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، فینز کی توقعات ہمیشہ زیادہ ہوتی ہیں اور ہم اس بات کو سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔سونا سستا،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

یہ بھی پڑھیں