Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

شانگلہ (نیوزڈیسک)شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بشام خوازہ خیلہ روڈ سے پیرآباد کے علاقے پاگوڑی جانے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں

حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک کی حالات تشویش ناک ہے، ریسکیو، امدادی ٹیم اور مقامی افراد نے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیپ حادثے میں جاں بحق 8 افراد اور 2 زخمی لاگئے گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیدالوھاب نامی شخص اہل خانہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا گیا، حادثہ ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے قریب یوسی پیر آباد میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں