اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کےٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور7,000 سے زائد موبائل سمز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کر دی گئی ہیں .
ایف بی آر ذرائع نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ شیئر کیا ہ۔ ان کمپنیوں کو افراد کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جنہوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیںکرائے تھے .
نیوزڈیسکعمران خان کو جیل میں ابھی مزید وقت گزارنا پڑے گا، رؤف حسن
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پرایف بی آرکی جانب سے مجموعی طور پر 506,671 نان فائلرزکی سمزبند کی گئی ہیں.
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی سمز کوبندکرنے کا فیصلہ کیاگیاجس کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر اب 7,166 افراد کی سمز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔


