Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

توڑ پھوڑ کیس، عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،علی محمد خان، مراد سعید ،اسد عمر بری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت نے مقدمات سے بری کردیا..اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بھی عدالت نے بری کردیا..
عدت میں نکاح کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی
جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں