Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

90 روز کےلیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں 90 روز کےلیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز ڈیوٹی کے وقت ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر ڈیوٹی کے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے۔

ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

مزیدپڑھیں:تمباکو مصنوعات پر 26فیصد اضافے کی تجویز،ماہرین صحت ایس آئی ایف سی اور آئی ایم ایف کے معترف

یہ بھی پڑھیں