Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اسلام آباد ،فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین گول سے شکست دے دی، میچ میں سعودی فٹبالر فراس الباریقان نے دو گول کئے۔

جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے، سعودی عرب کی جانب سے میچ کا پہلا گول 27ویں منٹ میں فراس البارکان نے کیا جب کہ فراس البرکان نے41ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے میچ میں دو صفر برتری حاصل کی۔

سعودی عرب کی جانب سے میچ کا تیسرا اور آخری گول مصعب الجویر نے 51ویں منٹ میں کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے میچ سے بہتر کھیلا، گزشتہ میچ سعودی عرب کے خلاف تھا۔ ہم چار گول سے ہار گئے۔ ہم اس میچ میں صرف تین گول سے ہارے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں گراس روٹ لیول فٹ بال کی ضرورت ہے۔

 مزید پڑھیں : لاہورجم خانہ کلب میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ،تفتیش شروع

یہ بھی پڑھیں