Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

عالیہ حمزہ کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی کے بعد پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ہے۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عالیہ حمزہ ملک کو گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اے ٹی سی نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا چار روزہ ریمانڈ دے دیا۔ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ عدالتی حکم کے مطابق عالیہ حمزہ کو 11 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ دو روز قبل جب جیل سے رہا ہوئے تھے تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں