Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سرسبز کی پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں کامیابی، ایک ساتھ تین ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔

لاہور(ویب ڈیسک) فاطمہ فرٹیلائزر کا ایک اور اعزاز، پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں تین ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔ فاطمہ فرٹیلائزرکے تحت سرسبز نے مسلسل پانچویں بارکئی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں سرسبز نے تین ایوارڈز حاصل کئے جن میں ’سلام کسان کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی کانٹینٹ‘،’سرسبزکنیکٹ ایچ ایس ای کوبہترین موبائل ایپ اور معروف کرکٹر شاہنواز دھانی پر مبنی ویب سیریز دھانی کو سال کی بہترین ویب سیریزشامل ہیں۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں حاصل کی گئی سرسبز کی یہ کامیابی زرعی شعبے سے جڑے رہنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کا پلیٹ فارم اپنی انفرادیت اور غیر جانبداری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ جس میں مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈز سرکار ی اور نجی شعبے میں کام کرنے والی مختلف ویب سائٹس، موبائل ایپس اور ان کے بنانے والوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
سرسبز فرٹیلائزر کو جس سلام کسان مہم کے لیے بہترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی کانٹینٹ کا ایوارڈ دیا گیا اس مہم نے پہلے ہی بہت سے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنا لوہا منوایا اور کئی ایک مقامی اور انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔ اس مہم میں کسانوں کی انتھک محنت کو سراہنے کے لئے سرسبز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے زرعی شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سرسبز فرٹیلائزرزرعی شعبے میں اپنی ڈیجیٹل کمیونیکیشن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرنے والا پہلا ادارہ ہے جسے اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان کے کسانوں کو جدید سہولیات دینے میں ہمیشہ پہل کرتا ہے۔
سرسبزکنیکٹ ایچ ایس ای موبائل ایپ کو بہترین موبائل ایپ سے نوازا گیا ہے کیونکہ یہ ایپ زرعی شعبے میں صحت، حفاظت اور ماحول دوست بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ ایپ نہ صرف زرعی شعبے کی پہلی ایپ ہے بلکہ اس کے باعث زرعی شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن لانے میں بھی مدد ملی ہے۔ اس ایپ میں بہترین فصل اگانے کے طریقے، قریبی ڈیلرز کی تفصیلات، مارکیٹ ریٹ، اور تازہ ترین زرعی خبریں کسانوں کو باخبر فیصلے کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ میں سر سبز کو ملنے والا تیسراایوارڈ معروف کرکٹر شاہنواز دھانی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز سرسبز کہانی کا ہے۔ جس میں لاڑکانہ، سندھ میں ایک کاشتکار خاندان سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دہانی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ انتہائی مشکلات کے باوجود دہانی نے لگن اور انتھک محنت سے دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنایا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کی چیمپئن شپ جیتنے میں اہم کردار ادا بھی کیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے،ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ فاطمہ فرٹیلائزر رابیل سدوزئی نے کہا کہ ‘ہمیں پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے۔ یہ ایوارڈز سر سبز کی پاکستان کے کسانوں اور زرعی شعبے کے لئے انتھک خدمات کا اعتراف ہے۔ ہم یہ اایوارڈز اپنے محنتی کسانوں کے نام کرتے ہیں جو پاکستان کے اصلی ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں