راولپنڈی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ملاقات کی جس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گیٹ فائیو سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
سوا گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے پہلے جنرل (ر) باجوہ اور نوازشریف کی ملاقاتیں ہوئیں، محمد زبیر


