اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سوات میں مقامی سیاح کو توہین قرآن کے الزام میں تشدد کر کے جلانے کے عمل کو غیر شرعی قرار دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں۔راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوات، سرگودھا، جڑانوالہ اور سیالکوٹ کا عمل کسی طرح شرعی نہیں۔
مزید پڑھیں: سوات، مدین واقعہ میں ملوث 2 درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل


