اسلام آباد(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت یوں تو سب کی توجہ حاصل کر ہی رہے ہیں تاہم ان دنوں اپنی ویڈیو کی بدولت ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں شیر افضل مروت ایک انٹرویو میں موجود تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا بھی ویڈیو میں آ گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ شیر افضل مروت اس بار اپنے بیٹے کی بدولت وائرل ہو رہے ہیں، جس میں وہ بیٹے کو دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے دکھائی دیے۔
شیر افضل میزبان کی بات کا جواب دے رہے تھے کہ اسی دوران چھوٹا بیٹا ایکشن فلموں میں کرداروں کی طرح ایکشن کرتا دکھائی دیا۔
وڑ گیا کے بعد شیر افضل مروت نے نئی ٹرم متعارف کرا دی ! "ونڈر فل بے غیرت ! " pic.twitter.com/oLETGBmp5d
— Arsalan Khan (@arsalantweets1) June 23, 2024
اس پر شیر افضل بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بچے کی جانب متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ کئی مرتبہ یہ میرے ساتھ بھی ایسے کر چکا ہے۔
ساتھ ہی میزبان بھی بچے سے متعلق بول پڑے کہ آپ کا بیٹا ماشاء اللہ بڑا شرارتی ہے۔
اس پر شیر افضل مروت نے پہلے تو قہقہ لگایا اور پھر کہنے لگے کہ یہ بیٹا میرا ’ونڈر فُل بغیرت‘ ہے۔ پارٹی سے اختلافات، شہریار آفریدی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی سے استعفے کی دھمکی دے دی
سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین وڑنے سے تشبیہہ دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ہی پورا پروگرام وڑ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں :پنجاب کے ہر ضلع تک ’مریم کی دستک‘ سروسز شروع کرنے کا حکم


