کراچی(نیوزڈیسک)چیف ایگزیکٹیوآفیسر(سی او او) واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں .
اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ واٹر کارپوریشن کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں۔شہریوں کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھنے کیلئے سبیلیں لگائی گئیں ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگانے کا مقصد شہریوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنا ہے۔سبیلیں لگانے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔
انجینئر اسداللہ خان نے کہاکہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر تمام سبیلوں کی ذاتی طور پر خود نگرانی کر رہے ہیں۔


