Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ،روٹی کھانامشکل، ریٹائرڈ افسران نے 80 لاکھ کے موبائل خرید لیے

لاہور (ویب ڈیسک) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ، عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا، شدید گرمی میں بجلی کے بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں، جب کہ پنجاب میں ریٹائرڈ افسران کے لیے 80 لاکھ روپے کے مہنگے برانڈڈ موبائل خرید لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب محتسب کے 12 کنسلٹنٹس اور مشیروں کے لیے 80 لاکھ مالیت کے فون خریدے گئے ہیں۔ iPhone 15 اور Samsung S24 خریدے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تمام افراد سابق چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کی سربراہی میں 22 گریڈ کے ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔

مزیدپڑھیں :نان فائلرز کی اب تک کتنی موبائل سمز بلاک کی گئیں؟

یہ بھی پڑھیں