Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایوانِ بالا (سینیٹ) میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا جس کے تحت اب الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز تعینات کیے جا سکیں گے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے بل پیش کیا گیا جس کی شق وار منظوری دی گئی۔

اس دوران اپوزیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے ’کالا قانون نامنظور‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کی اور ایوانِ بالا سے واک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں