Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 06جولائی بروزہفتہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ:

آج (رات) سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

موسم کی صورتحال

کشمیر، اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ کوئٹہ، زیارت،پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان، کوہلو،شیرانی ، موسیٰ خیل ،قلات، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان . اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

پنجاب

مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، میانوالی سرگودھا اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزیدبارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ جبکہ بھکر،لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ،خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اوربہاولپور میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ، چترال، دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند،باجوڑ،کرم ، لکی مروت،وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

یہ بھی پڑھیں