Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ ایئر ایمبو لینس پر علاج کیلئے اسلام آباد منتقل

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔اس حوالے سے ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ رات بھر ثمینہ بیگ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رہیں اور مکمل علاج کے لیے انہیں اسلام آباد منتقل کیا۔

ثمینہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کے ٹو بیس کیمپ سے گزشتہ روز اسکردو پہنچایا گیا تھا۔اس حوالے سے غیر ملکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑی ہے۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

یہ بھی پڑھیں