Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج09جولائی بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، مغربی خیبر پختونخوا،جنوب مشرقی سندھ، شمالی/ جنوب مشرقی بلوچستان جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران موسلادھار بارش کے باعث زیریں بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم ژوب،بارکھان، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی ، لورالائی، خضدار،آواران،گوادر،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ زیریں بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم مری ،گلیات ، اٹک، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، لیہ، تونسہ ،ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم جیکب آباد،سکھر،شکارپور،قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، پڈعیدن، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میر پور خاص ،بدین ،سجاول ، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند،باجوڑ،کرم ، لکی مروت،وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
.

یہ بھی پڑھیں