Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار، متعدد علاقوں سے بجلی غائب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز ہوا تو کہیں آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ علی الصبح اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، راولپنڈی میں ژالہ باری ہوئی۔گوجرخان، جہلم ، مری ، دینہ ،لاہور، شیخوپورہ، اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

بادلوں کے برستے ہی مختلف شہروں میں بجلی بھی غائب ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے

مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں