Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 13 جولائی بروزہفتہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر ،شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم قلات، ژوب، بارکھان،ہرنائی،موسیٰ خیل ، شیرانی،کوئٹہ، زیارت،پشین،مستونگ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ،لورالائی،کوہلو،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد اورجھل مگسی میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

پنجاب

مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال،قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن، وہاڑی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب ،سرگودھا ،میانوالی، بھکر،لیہ،بہاولنگر،ملتان، خانپور ، راجن پوراورڈیرہ غازی خان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ۔تاہم ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پرہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے ۔

خیبر پختونخواہ

دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، لکی مروت،بنوں،ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران زیریں اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع

یہ بھی پڑھیں