موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،جنو ب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شام /رات تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل ، شیرانی، لورالائی ،کوہلو، جھل مگسی ، خضدار، لسبیلہ اور گردوانوح میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرآباد، گھوٹکی اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، مردان، پشاور، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔


