Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی،کب ،کہاں؟ جانیں

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے ملک کے بیش تر علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، جس سےاسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 19 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ، قانونی ماہرین اور تجزیہ نگاروں کی رائے بھی سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں