Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 16جولائی بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ،شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، بہاولنگر اور جہلم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔ تاہم کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص اورسانگھڑ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام ، مانسہرہ ، باجوڑ،پشاور، کرم اوروزیرستان میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں