Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج17جولائی بروزبدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آ باد،شمال مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم (شام/رات ) ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل ،خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال ، تلہ گنگ، میانوالی،سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ۔تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص ،سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،کراچی اورسجاول میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، مردان، پشاور، کرم ، بنوں، کوہاٹ، کرک اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

.کشمیر میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں