Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق بڑی خوشخبری دیدی

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم اور سیکرٹری فنانس کی سرابرہی میں بجٹ سے متعلق 4 رکنی وزرا کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد کمیٹی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی جس کی وزیر اعلی نے حتمی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

جاپانیوں کی طویل عمر ی اور جوان دکھنے والی جلد کے پیچھے چھپا حیران کن راز کیا

یہ بھی پڑھیں