Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

لائسنس کی سالانہ تجدید کے معاملے پر قومی خزانے کو 42 ارب روپے سے زائد کانقصان ، وزیراعظم آفس نے وزارت آئی ٹی سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(زبیرقصوری) ذمہ دار حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں ملکی اور غیر ملکی ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں کہ لائسنس کی سالانہ تجدید کے معاملے پر قومی خزانے کو 42 ارب روپے سے زیادہ نقصان پہنچانے کی خبروں پر وزیراعظم آفس نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے سارے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کے وفاقی وزیر مس شیزا فاطمہ اور سیکرٹری ائی ٹی ٹیلی کام کو ایک روز کے اندر کمپنیوں کے لائسنس فیس کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کہ ذمہ دار ذرائع نبی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری آئی ٹی کی طرف سے آج ایک خصوصی اجلاس بھی اس حوالے سے طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایل ڈی ائی اور فکس لائن ٹیلی کام کمپنیوں کہ لائسنس کے معاملے پر ایل ڈی آئی چارجز اور یو ایس ایف کے چارجز پر جو فیصلہ پہلے وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کی طرف سے جاری کیا گیا تھا جس میں 50 فیصد 30 اقساط میں خصوصی سہولت دی گئی تھی اس کو بھی ختم کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں