Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان کوقراردے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی قیادت اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے، اس سے دو ہاتھ آگےآپ ہیں‘۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا تھا‘۔

انہوں‌نے کہا کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا،جن کے لیڈر نے ٹک ٹک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے ہیں‘، مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔

مزیدپڑھیں :آٹاپھرمہنگا،تھیلے کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیں