پنجاب نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720روپے تک پہنچی گئی۔بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز تک پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں مرغی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے، اس کی قیمت میں مصنوعی اضافہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی۔
رؤف حسن دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش


