Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویزدے دی گئی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کے لیے فیس رکھنے کی تجویز دی، ان کی جانب سے موٹر ویز کے خارجی پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس رکھنے کی تجویز دی گئی جب کہ قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا۔

500 یونٹس والےصارفین کیلئےسولر پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں