کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان بھر میں عیدمیلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول16ستمبر بروزپیر کو منائے جانے کا امکان ہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں عیدمیلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول16ستمبر بروزپیر کو منائے جانے کا امکان ہے .
عید میلاد النبیﷺ ملک بھر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی.
اس سلسلے میں مساجد ،سرکاری عمارتوں،گلیوں اور محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا،استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں بھی لگائی جائینگی .
کراچی میں عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس تین بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہو ا نشتر پارک پہنچے گا جہاں بعد نما ز عصرپانچ بجے شام جلسہ ہوگا جس سے علمائے کرام و قائدین اہلسنّت خطاب کریں گے.
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے ۔

