Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سے سوشل میڈیااکائونٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ملازمین کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا طلب کرنے سمیت ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔

سرکلر کے مطابق کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملو ث نہیں ہوگا، کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبریں، معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا،قومی اسمبلی کا کوئی غیرمجاز ملازم آفیشل انفا ر میشن تک رسائی کی کوشش نہیں کر یگا.

کوئی ملازم کوئی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کریگی.

 

 

ملازمین کو معلومات افشا کرنے، میل ملاپ اور معلومات کے تبادلے میں محتا ط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملازمین سے 3 روز میں ڈیٹا طلب کیا گیا ہے، آئی ٹی اور سکیورٹی برانچز کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں