Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

رجب بٹ نے درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سلیم سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی سے متعلق مختلف دعوے گردش کرتے رہے، تاہم ان خبروں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، اس سے قبل درِفشاں سلیم کی سٹائلسٹ بھی ان افواہوں کی تردید کر چکی تھیں۔

یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جب لوگ مسلسل ان سے سوالات کرنے لگے، جب صارفین مسلسل ان سے اس حوالے سے سوالات کرنے لگے، انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانا افسوسناک عمل ہے۔

رجب بٹ نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف اس لیے فوری تردید کی تاکہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہوکیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی

مزید پڑھیں۔وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد، شنیرا اکرم کی تردید

یہ بھی پڑھیں