Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ترکیہ کے وزیر خارجہ کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی(آئی این پی ) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے طیارے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔سول ایوی ایشن (سی اے اے ) کے ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے طیارے میں ایندھن ختم ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، طیارہ انقرہ جا رہا تھا اور ایندھن ختم ہونے کے قریب تھا۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ری فیولنگ اور لینڈنگ کی اجازت مانگی، طیارہ 4 بج کر 55 منٹ پر لینڈ ہوا اور ری فیولنگ کے بعد حاقان فیدان روانہ ہوگئے۔ چند ہفتے قبل دبئی سے کولمبو جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کو اچانک کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔پرواز کے دوران غیر ملکی ایئر لائن میں ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس پر کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے فوری ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔تاہم دوران پرواز ہی مذکورہ خاتون مسافر خاتون انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کا تعلق سری لنکا سے بتایا گیا تھا۔ ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد سی اے اے ڈاکٹروں نے خاتون مسافر کو چیک کر کے ان کے مرنے کی تصدیق کی تھی۔
مزیدپڑھیں :عظمیٰ بخاری نے یوٹیوبر عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کو درخواست دیدی

یہ بھی پڑھیں