Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

عظمیٰ بخاری نے یوٹیوبر عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کو درخواست دیدی

اسلام آباد / لاہور(آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے” گندے انڈے ”کے نام سے یوٹیوب چینل کے ساتھی ہوسٹ عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔عظمی بخاری نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلی پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی جبکہ وہ گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کاروائی کی جائے۔
مزیدپڑھیں :محکمہ موسمیات کی کل سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں