Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی کل سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

راولپنڈی (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کردی ہے محکمہ موسمیات نے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح بالائی پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا ہے 28سے 31 جولائی تک محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ سمیت بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں، آندھی، طوفان اور کئی مقامات پر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے بارشوں کے دوران راولپنڈی اور مری میں برساتی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیابارشوں کے دوران شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے پہاڑی علاقوں بلخصوص مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہنے اور موسم کی صورتحال کے مطابق سفر کا پروگرام ترتیب دیں۔
مزیدپڑھیں :مالی بحران، خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں