Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت دیدی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت دے دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے دوران جیل میں میڈیا نمائندگان، اہل خانہ کو آنے کی اجازت دے دی۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد نے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دی تھی جسے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے منظور کرلیا۔شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

پی ٹی آئی نےجماعتِ اسلامی دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں