اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے بانی رہنما اور معروف قانون دان حامد خان نے کہاہے کہ فوادچودھری ہے تو پلانٹڈ بندہ اور آج سے نہیں ہمیشہ سے پلانٹڈ ہے،ہمارے نزدیک سب سے بڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سے استعفےدینا تھا،شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی نے بتایا کہ فواد اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبور کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حامد خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ سیکھاہے،8فروری کے بعد جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت خوش تھے کہ قوم نے ان کی بات سن لی ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کلیئر ہیں جس نے ایک بار پارٹی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا، جو لوگ خاموش ہو گئے ان کی واپسی پر غور کیا جاسکتا ہے،حامد خان نے کہاکہ سب کا نہیں کہہ سکتا جنہوں نے پریس کانفرنس کی پارٹی بنائی اور جوائن کی وہ نہیں آ سکتے،فواد چودھری تو استحکام پارٹی میں شامل ہوئے اور وہا ں منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے تھے،عمران اسماعیل، فواد اور عامر کیانی استحکام پارٹی بنانے والوں میں شامل ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ جیل کاٹنا پتہ نہیں وہ ڈرامہ تھا کیا تھا، فوادچودھری پلانٹڈآدمی ہے،فوادچودھری ہے تو پلانٹڈ بندہ اور آج سے نہیں ہمیشہ سے پلانٹڈ ہے،اب بھی فواد چودھری جو کچھ کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں پھر پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچائیں،حامد خان نے کہاکہ ہمارے نزدیک سب سے بڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سے استعفےدینا تھا،شاہ محمود اور پرویز الٰہی نے بتایا کہ فواد اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبور کیا، ان کاکہناتھا کہ فضل الرحمان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ ان سے بات چل رہی ہے،فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے جوتوقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں،فضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں وہ فرسٹریشن میں کہہ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :اگلے سال ایشیا کپ کا میزبان بھارت ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل

