Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

گوادر،پرتشدد ہجوم کاسیکورٹی فورسز پرحملہ ،سپاہی شہید ،افسرسمیت16جوان زخمی

گوادر(ویب ڈیسک) گوادر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر پرتشدد ہجوم نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جب کہ افسر سمیت 16 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے میں سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا جب کہ
حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج نے بیان میں کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدپڑھیں :سموں کے غیر قانونی اجرا پر کارروائی، 15 افراد گرفتار، سامان ضبط

یہ بھی پڑھیں