Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

اسٹیبلشمنٹ کسی صورت آج تک نیوٹرل نہیں رہی،نعیم پنجوتھا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کسی صورت آج تک نیوٹرل نہیں رہی، آئین پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ کو رول دیا ہے وہ حکومت سے نیچے آتے ہیں،آئین کے مطابق جو ہر ادارے کی حدود ہے اس کے مطابق چلنا ہے، آپ کی منشا کے مطابق معاملات نہیں چل سکتے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ہمیشہ پاکستان کی ہسٹری میں ایک رول رہا ہے،آئین کے مطابق جو ہر ادارے کی حدود ہے اس کے مطابق چلنا ہے، آئین کے مطابق چلنا ہے، آپ کی منشا کے مطابق معاملات نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی صورت آج تک نیوٹرل نہیں رہی،اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے دور ہونا چاہیے،اسٹیبلشمنٹ کو نہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو اغواء کریں، اسٹیبلشمنٹ کو نہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گرفتار کریں اور ان سے پریس کانفرنس کروائیں،آئین پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ کو رول دیا ہے کہ وہ حکومت سے نیچے آتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :خلا میں چین کے خفیہ طیارے کی پرواز، امریکیوں نے نظریں جما لیں

یہ بھی پڑھیں