Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

اہم پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ23 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روگا گیا، پہلے بھی عمرہ کے لیے جا رہے تھے تو روکا گیا تھا اب دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔

قوم تیار رہے،الیکشن کب تک متوقع؟بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل سےاہم پیغام

یہ بھی پڑھیں