Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

قوم تیار رہے،الیکشن کب تک متوقع؟بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل سےاہم پیغام

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں، لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی، 5 اگست سے نئی تحریک شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی اور عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے،ڈاکٹر عشرت العباد کا جلد پاکستان واپسی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں