Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

کراچی میں فورٹینیٹ سیکیورٹی ڈے پاکستان 2026، سائبر سیکیورٹی پر خصوصی توجہ

کراچی: فورٹینیٹ سیکیورٹی ڈے پاکستان 2026 کے موقع پر ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے ساتھ سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام، چیف انفارمیشن سیکیورٹی افسران، چیف انفارمیشن افسران، سائبر سیکیورٹی ماہرین، ٹیکنالوجی پارٹنرز اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سیکیورٹی، تھریٹ انٹیلیجنس، نیکسٹ جنریشن سیکیورٹی آپریشنز اور جدید ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ سائبر حملے پہلے سے زیادہ تیز، خودکار اور مخصوص اہداف پر مرکوز ہو چکے ہیں، اس لیے اداروں کو اپنی سیکیورٹی حکمت عملیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہوگا۔

شرکاء نے مختلف قومی اور بین الاقوامی منصوبوں کے عملی تجربات بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت، نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مؤثر تعاون ہی محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔

فورٹینیٹ سیکیورٹی ڈے پاکستان کے موقع پر فورٹینیٹ کی قیادت نے نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (PKCERT) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے فروغ اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فورٹینیٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ثاقب اشفاق نے کہا کہ سیکیورٹی ڈے کا مقصد پالیسی سازوں، ماہرین اور پارٹنرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے موجودہ چیلنجز اور مؤثر حل پر گفتگو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کمیونٹی کے ساتھ طویل المدتی تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ فورٹینیٹ دنیا کی معروف سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، جو 50 سے زائد انٹرپرائز گریڈ سیکیورٹی مصنوعات فراہم کرتی ہے اور دنیا بھر میں اس کے پانچ لاکھ سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں