سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب ضروری ہے۔عشرت العباد نے کہا کہ گورننس ناکام ہوئی تو حالات کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد تک پہنچ رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری


