Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان سانحہ 9 مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں لیکن…

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی واقعہ پر معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے۔

علی امین گنڈا پور نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، اگر غلطی ثابت ہوئی تو معافی مانگوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے۔

علی امین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کے تحت بنی ہے، مہنگائی پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے۔
مزیدپڑھیں :تولیہ پہن کرسڑک پرچلنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں