Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستان کی ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم لیچ نو اگست کو ملک بھر میں ریلیز کیلئے تیا ر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) لالی وڈ فلم لیچ نو اگست کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی کاسٹ اور ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ فلم مختلف موضوعات پر مبنی ہے امید ہے دیکھنے والے پسند کریں گے۔ الحمرا ہال لاہور میں فلم لیچ کی کاسٹ اور ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اداکار نوید رضا نے کہا فلم میں ماحولیاتی تبدیلی اور اسکے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے کہانی ایسے دیہاتی نوجوان کی ہے جو زمین پر قبضے کے بعد جدوجہد کا راستہ اختیار کرتا ہے

اداکارہ فہیمہ اعوان کا کہنا ہے فلم میں ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ ایکشن، تھرل اور سسپنس بھی موجود ہے دیکھنے والوں کی پسند کو مدنظر رکھا گیا ہےفلم کی کاسٹ میں نوید رضا فہیمہ اعوان، عاصم رضا اور دیگر شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر شہزاد مکک ہیں فلم لیچ نو اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔۔

چاہے فاقے ہی کیوں نہ کاٹنے پڑیں انڈسٹری چھوڑدی ، بیٹی کو مثالی شخصیت بنا نے کیلئے حجاب شروع کیا، سابقہ اداکارہ نور بخاری

یہ بھی پڑھیں