ڈالر
تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔
سٹاک ایکسچینج
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 78 ہزار 647 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


