Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی انکوائری جاری، مزید3 سابق فوجی افسران حراست میں‌لے لئے

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کیخلاف فیلڈ کورٹ جنرل مارشل کی کارروائی جاری،تین مزید ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیاگیا، بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔یہ سیاسی مفادات کی ایما پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں،

آئی ایس پی آر کے مطابق 3ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ایما پر ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسروں کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا جبکہ ان ریٹائرڈ افسروں اور ان کے ساتھیوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

واضح رہے چند روز قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو بھی فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا، ان کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں