Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

تحویل میں لئے گئے سابق 3 فوجی افسران کے نام بھی سامنے آگئے

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کی تحویل میں لئےگئےمزید 3یٹائرڈافسران کےنام سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) غفار اور بریگیڈیئر(ر) نعیم اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں۔

تحویل میں لیے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے اور پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔ دونوں سابق بریگیڈیئر کا تعلق چکوال سے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دن سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو پاک فوج نے سٹی ہائوسنگ پر چھاپے کے کیس میں‌اپنی حراست میں‌لے لیا تھا جس کے بعد مزید افسران کو بھی تحویل میں لے کر انکوائری کا دائرہ وسیع کردیا
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی انکوائری جاری، مزید3 سابق فوجی افسران حراست میں‌لے لئے

یہ بھی پڑھیں