Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

چہلم امام حسین ؓپر10 اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی،کہاں ؟ جانیں

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ان 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبا ئل سرو س معطل کرنے کے لیے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سرو س معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جلوس اور مجالس کے علاقوں میں مو بائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ان اضلاع میں مجلس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس جزوی معطل رہے گی۔

دنیا بھر میں سائبرحملے روکنے کیلئے فائر وال ہی استعمال کرتے ہیں، شیزہ فاطمہ خواجہ

یہ بھی پڑھیں