Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

چوہے وبال جان بن گئے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کئی دفاتر میں اہم فائلیں کتر ڈالیں

اسلام آباد : سینیٹ اور قومی اسمبلی کےکئی دفاترمیں اہم فائلیں چوہوں نے کترڈالیں ، چوہوں کوپکڑنےکیلئےخصوصی بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں چوہوں کی بڑھتی تعداد نے سب کو حیران پریشان کردیا۔چوہے ارکان کیلئے وبال جان بن گئے اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جبکہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں۔

سی ڈی اے نے صورتحال سے نمٹنےکیلئےٹینڈرجاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ چوہوں کوپکڑنےکیلئےخصوصی بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور چوہوں کوتلف کرنےکیلئےسالانہ12لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔ٹینڈر میں کہنا ہے کہ چوہوں کوپکڑنے کے لیےدو ماہر ین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے ذمہ داری سی ڈی اے کو دی گئی ہے، پارلیمنٹ میں چوہوں کا مسلہ نیا نہیں برسوں پرانا ہے، مارچ 2018 کو پیش رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں چوہوں کی تعداد پچاس ہزار سے زائد تھی۔گیارہ اگست2011 کو اس وقت پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹ لیا تھا۔

جے یو آئی نے سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں